راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نادیہ اکرام ملک نے قتل کیس کے ملزم کو عمر قید اور ہمراہی ملزم کو سات برس قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ تھانہ چونترہ میں 23نومبر 2023کو درج کیس کے مطابق ملزمان نے پرانی رنجش پر سجیلہ بیگم کو قتل کر دیا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ملزم بشارت کو قتل کے جرم میں عمر قید چار لاکھ روپے ہرجانہ اور ملزم عبید کو اقدام قتل کے جرم میں سات سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ اور زخمی کرنے پر دو سال قید پچیس ہزار روپے دامان ادا کرنے کا حکم دیا۔