• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا تو عبرتناک جواب دیا جائے گا، راجہ محمد حنیف

راولپنڈی ( جنگ نیوز) چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم راجہ محمد حنیف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مادرِ وطن کو کسی خطرے کا سامنا ہوا، ہماری بہادر افواج نے پیشہ ورانہ مہارت، بے مثال قربانی اور جذبۂ حب الوطنی سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیاسی، علاقائی اور لسانی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر دشمن نے ارضِ پاک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات کی تو اسے عبرتناک جواب دیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید