• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ڈیفنس رضا کار اور قوم ملکی دفاع کے لئے ہر وقت تیار ہیں‘ راجہ عامر

راولپنڈی (جنگ نیوز) پوری قوم اور پاک فوج ملکی دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی ناپاک گرفت برقرار رکھنے کیلئے بہانے تلاش کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل چیف وارڈن راجہ عامر نے سول ڈیفنس کے ہنگامی اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف وارڈن محمد زاہد اور دیگر بھی موجود تھے۔ شرکاء نے کہا کہ موجودہ اور نئے بھرتی رضا کاروں کی جلد تربیت کی جائے جبکہ سکولوں‘ کالجوں‘ یونیورسٹیوں میں ورکشاپس شروع کی جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سول ڈیفنس رضاکار اور قوم تیار ہو۔
اسلام آباد سے مزید