• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں سپورٹس گالا کی رنگارنگ اختتامی تقریب

راولپنڈی(خصوصی نمائندہ) راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں دوسرے سالانہ سپورٹس گالا کی رنگارنگ اختتامی تقریب منعقد ہوئی،جس میں رکن صوبائی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر شازیہ رضوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی طالبات نے مارچ پاسٹ، ایروبکس اور مارشل آرٹس کے شاندار مظاہرے پیش کیے۔ پروفیسر ڈاکٹر انیلا کمال وائس چانسلر نے کہا کہ راولپنڈی ویمن یونیورسٹی طالبات کو ہر میدان میں بااختیار بنانے کے مشن پر عمل پیرا ہے۔ تقریب کے اختتام پر طالبات، فیکلٹی اور انتظامیہ کے افراد میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
اسلام آباد سے مزید