• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر براددی کی ہڑتال نے ثابت کردیا کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، اجمل بلوچ

اسلام آباد ( جنگ نیوز)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کامیابی پر تاجر نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں سیکرٹری اطلاعات خالد چوہدری، جی ٹین مرکز کے صدر اخلاق عباسی، جی الیون مرکز کے صدر نعیم اعوان،سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد عباسی،ایف ٹین مرکز کے صدر احمد خان، جنرل سیکرٹری ملک نعیم آئی ایٹ کے چیئرمین یاسر عباسی،ای الیون مرکز کے تاجر رہنما زائر عباسی ،بلیو ایریا کے صدر راجہ حسن اختر، ایڈیشنل سیکرٹری طہماس بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے دیگر موجود ہیں۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کی اور کہا کہ پوری تاجر براددی نے کامیاب ہڑتال کر کے ثابت کر دیا کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔
اسلام آباد سے مزید