راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)صدرمرکزی تنظیم تاجران پاکستان محمد کاشف چودھری نے ملک گیر تاریخ ساز کامیاب شٹر ڈاون ہڑتال پر وطن عزیز کے طول و عرض کے تاجروں اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب شٹر ڈاون کرکے پاکستانیوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کے دل اہل غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کسی صورت اسرائیل کی درندگی اور بربریت کو قبول نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے 57اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو خواب غفلت سے جاگنا ہوگا۔