• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانوں میں ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز قائم، وکٹم سپورٹ آفیسر تعینات

راولپنڈی ( وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر )راولپنڈی کے تمام پولیس سٹیشنوں میں ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز قائم کر کےوکٹم سپورٹ آفیسر تعینات کردی گئیں ۔ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے دوروزقبل راولپنڈی ریجن کے تمام پولیس سٹیشنوں میںویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سینٹر زکے قیام اور ان میں خاتون افسر تعینات کرنے کا حکم جاری کیاتھاجس کامقصد متاثرہ خواتین اور بچوں کو مقدمے کے اندراج، قانونی رہنمائی اور خاندانی تنازعات میں مشاورت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ان احکامات کی روشنی میں سی پی او راولپنڈی نے راولپنڈی کے 30پولیس سٹیشنوں میںویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سینٹر قائم کرکے خواتین وکٹم سپورٹ آفیسرزکی تعیناتی کردی ۔تھانہ چکلالہ میں لیڈی کانسٹیبل زلیخا سہیل ،تھانہ بنی میں لیڈی کانسٹیبل رچل سمیل ،تھانہ کینٹ میں ہیڈکانسٹیبل سمیرانذیر،تھانہ سٹی میں کانسٹیبل فاطمہ زہرا،تھانہ سول لائنزمیں کانسٹیبل انعم فیاض ،تھانہ دھمیال میں کانسٹیبل ہانیہ ،تھانہ گنج منڈی میں کانسٹیبل مہوش عمران ،تھانہ جاتلی میں ہیڈکانسٹیبل فرحت یاسمین ،تھانہ مورگاہ میں کانسٹیبل صوفیہ محمود ،تھانہ نصیرآباد میں کانسٹیبل حفصہ ناز،تھانہ نیوٹاؤن میں ہیڈکانسٹیبل مہوش رشید،تھانہ پیرودھائی میں کانسٹیبل حمیرا بلقیس ،آراے بازار میں کانسٹیبل انمول حرا،تھانہ ریس کورس میں کانسٹیبل صنم ابرار ،تھانہ رتہ میں کانسٹیبل کرن ریاض ،تھانہ روات میں کانسٹیبل ریحانہ بی بی ،تھانہ صدر بیرونی میں ہیڈ کانسٹیبل عظمیٰ شاہین ،تھانہ صدرواہ میں ہیڈ کانسٹیبل ساجدہ پروین ،تھانہ صادق آباد میں کانسٹیبل راحیلہ اختر ،تھانہ ویسٹریج میں کانسٹیبل علینہ ،تھانہ ویمن میں کانسٹیبل رافعہ تبسم ،تھانہ وارث خان میں کانسٹیبل چاند بی بی ،تھانہ ٹیکسلامیں سب انسپکٹر نیاب گل ،تھانہ مندرہ میں لیڈی کانسٹیبل ہما افتخار ،تھانہ کہوٹہ میں کانسٹیبل فرح اشتیاق ،تھانہ کلرسیداں میں ہیڈ کانسٹیبل سائرہ الماس ،تھانہ چونترہ میں کانسٹیبل سدرہ غلام حسین ،تھانہ چکری میں کانسٹیبل حسیبہ فردوس اور تھانہ واہ کینٹ میں اے ایس آئی ناہید زہرا کو وکٹم سپورٹ آفیسر تعینات کیاگیا ۔
اسلام آباد سے مزید