• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے،پارلیمانی سیکرٹری

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، سلطان باجوہ نے گزشتہ روز راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیا ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اویس منظور تارڑ اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس قاضی صہیب احمد نے اُن کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری نے بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر (بی ایف سی) کا معائنہ کیا اور اسے عوام الناس کے لیے مثبت قدم قرار دیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے انہیں بتایا کہ بی ایف سی شہریوں کو فائل جمع کرانے، جائیداد کی منتقلی اور اسٹیٹ و رہائشی منصوبہ جات کی منظوری کے لیے ون ونڈو سروس فراہم کرتا ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری نےاس بات پر زور دیا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری اور مؤثر ازالہ یقینی بنایا جائے۔ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے انہیں ادارے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
اسلام آباد سے مزید