راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس کے خلاف سوشل میڈیا پرنازیبا الفاظ والی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے 2افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ سٹی کوٹریفک وارڈن طیب حنیف نے بتایاکہ فوارہ چوک موجود تھے کہ ایک نامعلوم شخص نے بتایا کہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ٹریفک پولیس کے متعلق ایک انتہائی نازیبا الفاظ والی ویڈیو اپ لوڈ ہوئی ہے۔ مذکورہ ٹک ٹاک آئی ڈی عبداللہ اور عدنان معلوم ہوئیں۔ معلوم کہ عدنان نے باوردی ٹریفک پولیس آفیسر کے خلاف ویڈیو ٹک ٹاک ٹیب کر کے اور بے ہودہ جملے استعمال کرکے وردی و محکمہ پولیس حساس ادارہ کی بے عزتی کاباعث بن کر عوام میں اشتعال پھیلایا ۔