• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 115 منشیات فروش گرفتار

راولپنڈی (  سٹاف رپورٹر) 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر208 ریڈز اور 115 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 63 کلو گرام چرس، 4 کلو گرام آئس جبکہ1119 لٹر شراب، 6 کلوگرام ہیروئن و دیگر منشیات برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید