• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر تنظیموں کی اپیل پر ملتان سمیت مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

ملتان/ مظفر گڑھ/ میلسی/ کبیروالا/ وہاڑی/ کہروڑ پکا/ کوٹ ادو/ دو کوٹہ/ شاہ جمال/ شجاع آباد( سٹاف رپورٹر/نمائندگان جنگ/ نامہ نگاران) تاجر تنظیموں کی اپیل پر ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں اسرائیلی مظالم کے شکار فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شٹر ڈائون ہڑتال، مظلوم فلسطینیوں کے حق اور اسرائیل کے خلاف ریلیاں، اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ مولانا سید محمد کفیل بخاری نے جامع مسجد اللہ والی ، سعید کالونی مظفر آباد ملتان میں منعقدہ لبیک یا اقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم حکمران اپنی افواج کو مظلوم و نہتے فلسطینی بھائیوں کی مدد و نصرت کی خاطر جہاد کیلئے بھیجیں، امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی نے کہا ہے کہ کامیاب ملک گیر ہڑتال نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی قوم اسرائیل اور بھارت کے خلاف یک زبان اور متحد ہے، جمعیت علمائے پاکستان نورانی جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل نے کہا ہے کہ مسلمان خصوصی طور پر عرب ممالک اسلامی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کی عملی مدد کریں، شجاع آباد میں تاجر تنظیموں ،وکلا اور علماء کرام نے نصیر الدین شہید چوک سے اللہ ہو چوک تک اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی، تاجران نے سارا دن دکانیں بند رکھ کر کے کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال کی، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر میلسی شہر اور اس کے نواحی قصبوں میں مکمل شٹر ڈاؤن رہا اورریلیاں بھی نکالی گئیں، کبیر والا میں بھی فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، تمام کاروباری مراکز، سبزی منڈی، گوشت، دودھ اور دہی کی دکانیں مکمل طور پر بند رہیں اور ریلیاں بھی نکالی گئیں، میلسی شہر اور اس کے نواحی قصبوں میں فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کیلئے مکمل شٹر ڈاؤن رہا اور مختلف تاجر تنظیموں اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں، وہاڑی میں گزشتہ روز آل پاکستان انجمن تاجران کی کال پر مرکزی انجمن تاجران صدر ارشاد حسین بھٹی کی قیادت میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اور بلدیہ جناح روڈ میونسپل کمیٹی کے سامنے فلسطین اور غزہ پر اسرائیل جارحیت ظلم وستم کے خلاف پر ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا، جلہ جیم میں فلسطین زندہ باد اور اسرائیل اور بھارت مردہ باد ریلی نکالی گئی، اس موقع پر مقررین نے اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ کا اعلان کیا، مرکزی انجمن تاجران شاہجمال کی اپیل پر شاہجمال میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال رہی، جماعت اسلامی اور مرکزی انجمن تاجران کی شٹرڈائون ہڑتال کی کال پر کوٹ ادو اور گرد و نواح کے تمام بازاروں میں بھی مکمل ہڑتال رہی اور پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر تھی، فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف انجمن تاجران کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح دوکوٹہ میں بھی ایک گھنٹے کے لیے جزوی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اور احتجاجی کیمپ لگایا گیا، ضلع مظفرگڑھ میں بھی انجمن تاجران کی اپیل پر مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی گئی، اس موقع پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔
ملتان سے مزید