• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنظیم خدمت العباد کا میگا میڈیکل فری کیمپ آج ہوگا

پشاور (جنگ نیوز ) تنظیم خدمت العباد کا میگا میڈیکل فری کیمپ آج اتوار کو ناصر ویلفیئر ڈسپنسری ناصر پور پشاور میں صبح نو سے دوپہر ڈیڑھ بجے منعقد ہو رہا ہے جس میں انکھوں کو معائنہ، تھیلی سیمیا ہمیو فیلیا،سینہ، دمہ اور ٹی بی کی اسکریننگ کی جائے گی زچہ و بچہ کے طبی معائنہ کے علاوہ الٹرا ساؤنڈ کی سہولت بھی مفت فراہم کی جائے گی کیمپ میں مفت شوگر، کالے یرقان کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے جلے ہوئے افراد، کٹے ہونٹ کے مریضوں کا بھی چیک اپ ہوگا ہڈی پٹھوں کے ماہر ڈاکٹر بھی مریضوں کا معائنہ کریں گے نادار مریضوں کو مفت ادویات چشمے دیے جائیں گے جبکہ مستحق افراد کے موتیے کے آ پریشن خیبر ائی فاؤنڈیشن میں مفت کرانے کا انتظام بھی کیا جائے گا تنظیم خدمت العباد کے سربراہ اسد اشرف نے شہریوں کوکیمپ میں سہولیات سے فائدہ اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔
پشاور سے مزید