• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان خان نے بابل خان کو 22 سال کی عمر تک اسمارٹ فون کیوں استعمال نہیں کرنے دیا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے اُبھرتے ہوئے اداکار بابل خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے مرحوم والد اداکار عرفان خان نے اُنہیں 22 سال کی عمر تک اسمارٹ فون استعمال نہیں کرنے دیا۔

بابل خان اپنی نئی فلم’لاگ آؤٹ‘ کی وجہ سے میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

اُنہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میری پرورش ایک عام بچے کی طرح نہیں ہوئی کیونکہ میرے والدین مجھے ڈیجیٹل ورلڈ سے دور رکھنا چاہتے تھے اور اسی لیے مجھے 22 سال کی عمر تک اسمارٹ فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ملی۔

بھارتی اداکار نے بتایا کہ میں نے 22 سال کی عمر تک ڈبہ فون استعمال کیا تھا اس لیے یہ ڈیجیٹل ورلڈ اور سوشل میڈیا میرے لیے بالکل نئی چیز ہے۔

 بابل خان نے بتایا کہ صرف یہی نہیں بلکہ میرے والدین نے مجھے ایک ایسے اسکول میں داخل کروایا جہاں پلاسٹک پر پابندی عائد تھی۔

اُنہوں نے بتایا کہ مجھے سوشل میڈیا میں زیادہ دلچسپی نہیں ہے لیکن فلم’لاگ آؤٹ‘ کی شوٹنگ کے دوران میں نے سوشل میڈیا کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید