• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فالس فلیگ آپریشن کے حقائق سامنے لانے پر پاکستانی میڈیا قابل مبارکباد، طلال

لاہور (نیوزرپورٹر)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر اگر بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو پاکستان کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی۔طلال چوہدری کا کہنا تھا موجودہ صورتحال میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تحسین اور قابل مبارک باد ہے، پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو پاکستانی میڈیا نےبیک فٹ پر کر دیا ہے،آپریشن مودی سرکار کی پہلی واردات نہیں ، پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں، طلال چوہدری کا کہنا تھا بھارت میں سوشل میڈیا پر اب فالس فلیگ آپریشن پر کڑی تنقید ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا مودی کی پوری سیاست مسلمان دشمنی اور مذہبی انتہا پسندی پر مبنی ہے، پہلگام فالس فلیگ آپریشن مودی سرکار کی پہلی واردات نہیں ہے، پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی کے بطور وزیراعلیٰ گجرات مسلمانوں پر مظالم دنیا ابھی بھولی نہیں ہے، بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید