• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کا 54 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےخیبرپختونخواہ میں پاکستان - افغانستان سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور دراندازی میں ملوث 54 دہشگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ جس عزم اور بہادری سے ہماری سکیورٹی فورسز کے جوان ملکی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، وہ قابل فخر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے دریں اثناء، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گذشتہ روز خیبرپختونخوا کے تین مختلف علاقوںکرک، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں بھی 15دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشتگردوں سے سینہ سپر سکیورٹی فورسز کی پشت پر پاکستانی قوم متحد کھڑی ہے
اہم خبریں سے مزید