اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سینٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد (آج)پیر کی سہ پہر چار بجے دوبارہ پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہو گا، چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی اجلاس کی صدارت کرینگے ، اجلاس میں آج صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر مزید بحث ہو گی۔