• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسا مستقبل تشکیل دیں جہاں ٹیکنالوجی اور انسانی اقدار ساتھ چلیں، شہباز شریف

اسلام اآ باد ( نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول آجروں، کارکنوں، پالیسی سازوں، اور اختراع کاروں کے اہم کردار کا ذکر کرتا ہوں، جو مل کر ایک ایسا مستقبل تشکیل دیں جہاں کام کی جگہوں پر ٹیکنالوجی اور انسانی اقدار ساتھ ساتھ چلیں حکومت ایسے فریم ورک کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے جو کارکنوں کے حقوق کا تحفظ کرسکے ۔وزیر اعظم نے یہ بات کام کرنے کی جگہوں پر حفاظت اور صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج، جب ہم کام کرنے کی جگہ پر حفاظت اور صحت کا عالمی دن منا رہے ہیں۔ پاکستان پیشہ وارانہ حادثات اور بیماریوں کی روک تھام اور تمام شعبوں میں ہر کارکن کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے اپنے عزم میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کا تھیم، "صحت اور حفاظت میں انقلاب: کام میںAI اور ڈیجیٹلائزیشن کا کردار،" ہمیں تکنیکی ترقی کے ذریعے مستقبل میں آنے والے مواقع اور ذمہ داریوں پر غور کرنے کی دعوت دیتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید