کراچی( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے شعبے میڈیا اور الیکشن سیل کے دفاتر بھی پاکستان ہائوس سے بہادر آباد دفتر منتقل ہوگئے ہیں، پی ایس پی اور ایم کیو ایم میں انضمام کے بعد پاکستان ہائوس میں الیکشن سیل اور بعض دوسرے شعبے کے دفاتر کام کررہے تھے، مگر اب تمام شعبوں کے دفاتر اور ذمے داران بہادر آباد مرکز سے اپنے فرائض انجام دیں گے، ایم کیو ایم کے مرکز پر جلد ہی منتخب نمائندوں کو عوامی مسائل کے حل کے لئے شہریوں سے ملاقات کا شیدول دیا جائے گا، ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے اس فیصلے سے نچلی کی سطح پر کارکنوں کے درمیان تعلقات کی مظبوطی میں بھی مدد ملے گی۔