کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمی کراچی 11 ارب روپے کی لاگت سے شہر میں جلد 109 اسکیموں پر کام شروع کریگی شنگھائی سے آن لائن ہونے والی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز طارق مغل نے میئر کراچی مرتضٰی وہاب کو آگاہ کیا کہ وینڈرز کی خدمات حاصل کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے صوبائی اے ڈی پی فنڈز کے تحت 11 ارب روپے کی لاگت سے 109 ترقیاتی اسکیموں کے کام کے احکامات آئندہ ہفتے کے آخر تک جاری کر دیے جائیں گےڈی جی نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر محکمہ خزانہ نے فنڈز کی پہلی قسط جاری کر دی ہے، جس کے بعد کام تیزی سے شروع کیا جائے گامیئر نے عمل کو تیز کرنے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔ انہوں نے ڈی جی کو سختی سے خبردار کیا کہ کسی بھی غیر ضروری تاخیر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور منصوبے ہر صورت میں مکمل کیے جائیں۔