• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگیے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی تھانہ نیو ملتان کے علاقہ نامعلوم افراد اظہر سے چار لاکھ مالیت کا موبائل فون چھین کر فرار ہوگیے چوک کمہارانوالہ پر نامعلوم افراد نے فیصل سے موبائل فون چھین لیا تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ سے شہباز کا موباءل فون چوری کرلیا گیا اسی تھانے کی حدود سے غلام قادر کا رکشہ چوری ہوگیا تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ سے فراز کا رکشہ چوری ہوگیا تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ مسلح افراد نے محمود سے نقدی چھین لی تھانہ بستی ملوک کے علاقہ سے نامعلوم افراد صابر کی آٹا چکی سے سولر سسٹم چوری کرکے لے گیے تھانہ صدر شجاعباد کے علاقہ سے طفیل کے گھر سے موٹر سائیکل اور دو بکرے چوری کرلئے تھانہ راجہ رام کے علاقہ سے طاہر کے رقبے سے ٹیوب ویل کا انورٹر چوری کرلیا گیا تھانہ گلگشت کے علاقہ سے کفایت اور شازل کا موبائل فون چوری کرلیا گیا تھانہ صدر ملتان کے علاقہ سے نامعلوم افراد مجید کے گھر سے نقدی و زیورات چوری کرکے لے گئے تھانہ الپہ کے علاقہ سے نامعلوم افراد سلیم کے گھر سے نقدی ص زیورات چوری کرکے لے گئے تھانہ بدھلہ سنت کے علاقہ سے رفیق کے کریانہ سٹور سے سامان چوری کرلیا گیا قادرپوراں سے عمران اور مجاہد کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں ۔تھانہ کینٹ کے علاقہ سے طیب کی موٹرسائیکل اور رحمن کی سائکل چوری ہوگئی تھانہ جلیل آباد کے علاقہ سے خالد کا موبائل فون چوری ہوگیا چہلیک کے علاقہ سے عامر کا موباءل فون اور شان کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ مظفر باد کے علاقہ سے محسن کا موبائل فون چوری کرلیا گیا تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ سے عارف کے دفتر سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا گیا۔
ملتان سے مزید