• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانگلہ برادری نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی

ملتان (سٹاف رپورٹر) جانگلہ برادری کی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ملک بشیر احمد جانگلہ گروپ نےسرپرست اعلیٰ حاجی ملک محمد شیر از جانگلہ کی قیادت میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ( ن) میں شمولیت اور سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر اور رائے منصب علی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ،شمولیت کا اعلان جانگلہ برادری کے مشترکہ اجلاس کے بعد فاروق پورڈیرہ شیر از جانگلہ میں سرپرست اعلی حاجی ملک محمد شیر از جانگلہ کی جانب سےمنعقدہ جلسہ عام میں کیا گیا ۔اس موقع پر سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر اورسابق ایم پی اے رائے منصب ،سابق چیئرمین ساجد نواز کھوکھر نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت مشکل حالات کے باوجود ملکی معیشت کو استحکام دینے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔
ملتان سے مزید