ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ کے انتخابات 8مئی کو ہوں گے کاغذات نامزدگی کا مرحلہ شروع کل آخری تاریخ ہو گی تاجر دوست گروپ نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے۔تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران ٹمبرمارکیٹ کے انتخابات کے سلسلہ میں چیف الیکشن کمیشن رانا منظور احمد نے بتایا ہے کہ انتخابی فہرستیں مکمل ہو چکی ہیں اور انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی دئیے جا رہے ہیں اور کل بروز 29اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں اور پولنگ 8مئی جمعرات کو ہو گی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تاجر دوست گروپ نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ۔