• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شراب پی کر غل غپاڑہ کرتا شخص گرفتار، رقم خورد برد کے ملزم پرمقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ گلگشت نے رقم خورد برد کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس کو نجی سکول کے پرنسپل نے استغاثہ دیا کہ کامران انکے سکول میں کیشئیر تھا جس نے سکول کے بچوں سے فیس کی مد میں بارہ لاکھ اکٹھے کئے مگر اکاؤنٹ میں جمع نہ کرائے اوررقم خورد برد کرلی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کا رروائی شروع کردی، ائیرپورٹ سٹاف نے مشکوک شخص کی گاڑی سے چرس برآمد کرکے تھانہ کینٹ کے حوالہ کردیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، پولیس کے مطابق ائیرپورٹ سٹاف نے سوزوکی گاڑی کی تلاشی لی جس میں سے چرس برآمد ہوئی جبکہ گاڑی سوار کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی جو میاں چنوں کا رہائشی تھا پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی،پولیس تھانہ بی زیڈ نے والدہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس کو فہمیدہ بی بی نے اطلاع دی کی کہ ذیشان جو اسکا بیٹا ہے نشہ کرتا ہے گھر آیا اور تشدد کا نشانہ بنایا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ، پولیس تھانہ چہیلک نے شراب پی کر غل غپاڑہ کرتے ایک شخص کر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ،چار افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ،خواتین پولیس سٹیشن کو خاتون (ح ) نے درخواست دی کہ وہ گھر میں اکیلی تھی ملزمان ندیم ،امان،شاہد اور خالد اسکے گھر آئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو نہ بتانے کی دھمکیاں دے کر فرار ہوگئے،پولیس نے بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس کو اسلم نے بتایا کہ آصف نے گواہاں کی موجودگی میں اس سے رقم ادھار لی اور بدلے میں چیک دیا جو بوگس ثابت ہوا۔پولیس تھانہ صدرشجاعباد نے شہری کی گندم کی تیار فصل میں آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص کے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی پولیس کو فیض نے درخواست دیتے ہوے الزام عائد کیا کہ اللہ یار نے اسکی فصل کو آگ لگادی۔پولیس تھانہ کینٹ نے غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے دو دکانداروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا پولیس کے مطابق ارسلان اور عامر کو گرفتار کیا گیا جو اپنی دکانوں میں گیس ری فلنگ میں مصروف تھے جن کے پاس کسی محکمے کا این او سی موجود نہ تھا جو کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتے تھے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کا روائی شروع کردی گئی۔
ملتان سے مزید