• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا سرائیکی ایریا سٹڈی سینٹرمیں بدھ کو ’’ویساکھی میلہ‘‘ منعقد ہوگا

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا سرائیکی ایریا سٹڈی سینٹرمیں 30 اپریل کو “ویساکھی میلہ” منعقد ہوگا،میزبان ڈائریکٹر سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹرپروفیسر ڈاکٹر روما حفیظ ہوں گی،وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے کہا ہے کہ ویساکھی میلہ خطے کی ثقافت کی نمائندگی کرتا ہے اور نوجوان نسل کو اپنی روایات سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ثقافتی تقریبات قومی شناخت کے فروغ کا ذریعہ بنتی ہیں اور طلبہ کو ان میں بھرپور انداز میں شرکت کرنی چاہیے۔
ملتان سے مزید