• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اہل سنت اور بزم المعصوم کے زیر اہتمام ذکر و میلاد کانفرنس

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پیر خواجہ محمد خالد محمود احمد نقشبندی مجددی نے کہا ہے کہ حضور نبی کریمﷺ دونوں جہانوں کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے ، آپﷺ کا اسوہ حسنہ ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی زندگی و آخرت سنوار سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہل سنت پاکستان صوبہ پنجاب اور بزم المعصوم پاکستان ملتان کے زیراہتمام پیرصوفی رانا محمد اقبال معصومی ،ڈی ایس پی رانا ظہیربابر کے والدین کے سالانہ ختم شریف کے موقع پر منعقدہ سالانہ ذکرومیلادﷺ کانفرنس سےخطاب میں کیا،مہمانان خصوصی میں صاحبزادہ سعید خالد معصومی،پیر خواجہ صفدر منصور معصومی ،صوفی یوسف معصومی،صوفی منصور سلیم معصومی ،صوفی لیاقت علی معصومی،صوفی بشارت علی معصومی ودیگرز علماءومشائح شامل تھے ۔
ملتان سے مزید