• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائسنس داروں کے مسائل حل کروائیں گے، شاہد عباس چاون

ملتان (سٹاف رپورٹر ) مرکزی تنظیم لائسنسداران کے مرکزی صدر مہر شاہد عباس چاون نے کہا ہے کہ لائسنس داروں کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف قدیمی مرکزی امام بارگاہ جوادیہ النگ پاک گیٹ،امام بارگاہ پیر عنایت ولایت حرم گیٹ،امام بارگاہ ابو الفضل پاک گیٹ،امام بارگاہ مورت شاہ چوک شاہ عباس، امام بارگاہ کربلا بی بی پاک مائی پر محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے روٹ جلوس کے وزٹ کے موقع پر کیا اس موقع پر لائسنس دار حاجی، طاہر حسین بلوچ نمبردار، متولی خواجہ اشرف صدیقی،لائسنسدار فراست علی صدیقی،لائسنس دار حسن جاوید انجم،لائسنس دار ملک عابد حسین بھٹہ، لائسنس دار محمد رمضان عرف جانو،لائسنس دار محمد نقاش،لائسنس دار محمد خالد،لائسنس دار محمد شوکت،حسنین علی صدیقی،حیدر علی،بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید