ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے محنت کش یونین کا اجلاس زیر صدارت ڈویژنل صدر قاضی منور حسین اعوان منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاضی منور حسین نے کہا کہ کرپٹ مافیا نے ریلوے کو برباد کر رکھا ہے،محنت کش ملازمین ریلوے کو رواں دواں رکھے ہوئے ہیں لیکن تنخواہیں اور پینشن بروقت نہیں مل رہی، عارضی ملازمین کو کنفرم نہیں کیا جا رہا ،انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریلوے کے متعدد افسران و اہلکارسنگین بے ضابطگیوں میں ملوث ہیں ،ان کی اشیر باد سےریلوے اراضی پر پر ناجائز قبضے ہیں،ان کے خلاف فوراً کاروائی عمل میں لائی جائے،اجلاس سے یونین عہدے داروں ظفر اقبال تہیم،عبدالحمید، شیخ عبدالحفیظ، محمد رمضان عرف جانی ، شیخ رحمت ،چوہدری محمد رمضان، جمیل صدیقی ،انعام الحق مختیار ،مولوی عارف اور ناصر نے بھی خطاب کیا ۔