• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ملتان کے علاقہ موضع بنڈہ سندیلہ محمد پور میں قبضہ مافیا کی کسانوں کی وراثتی ملکیتی 18 کنال اراضی پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کے خلاف متاثرین کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرے کی قیادت محمد اختر کالرو نے کی جبکہ پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جاوید حسین چنڑ ایڈووکیٹ ،ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے نمائندوں ملک اشفاق سندیلہ،ملازم خان کھیڑا، غضنفر ملک، شریف خان لاشاری ،محمد اکبر،محمد قسور،ندیم خان لاشاری ودیگر مظاہرہ میں شرکت کی، مظاہرین محمد اختر کالرو اور محمد اکبر نے الزام عائد کیا کہ قبضہ مافیا کے40 سے زائد مسلح افراد نے ان کی وراثتی ملکیتی 18 کنال اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، اس دوران فائرنگ سے محمد شفیق نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا جوکہ اس وقت نشتر ہسپتال داخل ہے ، اسلسلے میں ہم نے 15 پر کال بھی کی وقوعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی تھانہ پولیس صدر موقع پر پہنچ گئی تاہم ہماری طرف سے دی گئی درخواست کے باوجود ایس ایچ او تھانہ قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہے۔ 
ملتان سے مزید