ملتان (سٹاف رپورٹر) ہسپتالوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف صوبہ بھر کی طرح نشتر ہسپتال ملتان میں آج سوموار کو بھی تمام آؤٹ ڈور سروسز معطل رہیں گی اور طبی عملہ مکمل بائیکاٹ کرے گا ، پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں مسلسل بائیس روز سے جاری احتجاج کے تحت ملازمین نشتر میں نویں روز بھی شعبہ بیرونی مریضاں (او پی ڈی) میں خدمات انجام نہیں دیں گے۔