ملتان (سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام چوک کچہری سے پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی، جس میں مقامی اراکین اسمبلی، سابق اراکین اسمبلی، پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت مسلم لیگ (ن) کے سرکردہ رہنماؤں نے کی،ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور پاک فوج کے حق میں بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جب کہ "پاک فوج زندہ باد" اور "وطن کی حفاظت، ہمارا فرض" جیسے نعرے فضا میں گونجتے رہے۔