ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے سٹیشن بکھا کے نزدیک 1 کروڑ 78 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی ریلوے زمین واگزار کروا لی گئی، تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی سخت ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈی ایس ریلوے ملتان ذوالفقار شیخ کی نگرانی میں ایک ٹیم نے ریلوے پولیس کے ہمراہ اسٹیشن ڈیرہ بکھا پر ناجائزقابضین کے خلاف آپریشن کیا، دوران آپریشن 17 مرلہ کمرشل ریلوے اراضی مالیتی1کروڑ 78لاکھ50 ہزار روپے واگزار کرائی گئی ، اس موقع پر ڈی ایس ریلوے ملتان ذولفقار علی شیخ کا کہنا تھا کہ ملتان ڈویژن میں قبضہ مافیا کے خلاف سخت کاروائی جاری رکھی جائے گی۔