ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر محمد سرور نے ملتان میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بننے والے آئی ٹی سینٹر کا افتتاح کیا، اس موقع پر صدر جنوبی پنجاب عمران لیاقت بھٹی، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب حافظ ابو الحسن، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری جنوبی پنجاب احمد اجمل، اور انفارمیشن سیکرٹری ضلع ملتان رائے عبدالحسیب بھی موجود تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد سرور چوہدری نے کہا کہ آئی ٹی سینٹر کے قیام کا مقصد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔