• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران الفلاح مارکیٹ کی جانب سےاسرائیل مردہ باد ریلی نکالی گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران الفلاح مارکیٹ کےصدر جاوید اخترخان اور جنرل سیکرٹری محمدعثمان قریشی کی قیادت میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی گئی، اس موقع پر اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی، ریلی میں شاہد قریشی،مبشر مغل،رانا زاہد،ناصر قریشی،حسن قریشی سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی جب کہ احتجاجی ریلی کے موقع پر صدر جاوید اخترخان اور جنرل سیکرٹری محمدعثمان قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی شرمناک فعل ہے ،امت مسلمہ کو سمجھ لینا چاہیے کہاسرائیل جیسی صیہونی قوتیں اسلام اور انسانیت دشمن قوتیں ہیں جو بالخصوص امت مسلمہ کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں ، تاجر برادری حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 
ملتان سے مزید