• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں نظر انداز کئے جانے والے فنکار کو لاہور میں اعزاز مل گیا

پشاور(جنگ نیوز)پشاور میں نظر اندازکئے جانے والے فنکار کو لاہورمیں اعزاز مل گیا۔علی عمران نے ملٹری اکائونٹس کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں منعقدہ سٹار ایشیاء ایوارڈز میں بہترین لائیو پرفارمر کا اعزاز ملنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 35سال سے کام کررہا ہوں۔ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں فن کا مظاہرہ کیا۔ ہزاروں گانوں میں گٹار‘ستار اور دیگر ساز بجاچکا ہوں۔ گلوکاری بھی کی ہے لیکن افسوس اپنے صوبے اور شہر میں کبھی میری پذیرائی نہیں ہوئی یہاں پر موسیقی سے نابلد افراد کو اعزازات سے نوازا جارہا ہےجبکہ مجھ جیسے فطری فنکاروں کو کوئی نہیں پوچھتا۔ پشاور کے پروڈیوسرز ‘فنکاروںاورموسیقار وں کو شاید میرا کام نظر نہیں آتا۔ مجھےیوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک گانے میں دو ساز بجانے تھے جس پر جیوری نے بہترین لائیو پرفارمر کا اعزاز دیا مجھے عزت سے لاہور مدعوکیا گیا۔ معاوضے کے ساتھ اعزاز دے کر میری حوصلہ افزائی کی گئی۔ انہوں نے سٹار ایشیاء نیوز کے چیئرمین غازی بہادر کا شکریہ ادا کیا۔
پشاور سے مزید