• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کے الزام میں 6 افراد گرفتار، آئس، چرس اور شراب برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے منشیات فرو شی کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔کینٹ پولیس نے ملزم عمارہ صدف سے 120گرام آئس گلگشت پولیس نے ملزم طلحہ سے 1100گرام چرس بستی ملوک پولیس نے ملزم کاظم حسین سے 20لیٹر شراب سیتل ماڑی پولیس نے ملزم طارق سے 20لیٹر ملزم ندیم سے 20لیٹر شراب جبکہ ملزم بہزاد خان سے 1000گرام چرس برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔قطب پور پولیس نے ملزم عبدالصمد سے پسٹل ممتاز آباد پولیس نے ملزم محسن رضا سے پسٹل گلگشت پولیس نے ملزم فیصل سے پسٹل دو گولیا ں الپہ پولیس نے ملزم داود سے پسٹل دوگولیاں بستی ملوک پولیس نے ملزم نذیر احمد سے پسٹل تین گولیاں صدر جلالپور پولیس نے ملزم اسماعیل سے پسٹل اور ملزم ساغر سے رپیٹر برآمد کرلیے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کرد ی۔
ملتان سے مزید