ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ دہلی گیٹ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مبارک علی کی غیر اخلاقی آڈیو منظر عام پر آنے کا معاملہ، ایس پی سٹی مہر محمد سعید کا سخت نوٹس ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر مبارک علی کو فوری طور پر معطل کر کے کلوز ٹو لائن کردیا ۔ تھانہ دہلی گیٹ ملتان کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مبارک علی کی ایک آڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ 15 کالر سے گالم گلوچ اور غیر اخلاقی انداز میں گفتگو کرتے سنے گئے ہیں۔