ملتان (سٹاف رپورٹر)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کےشعبہ زرعی انجینئرنگ نے زرعی مکینائزیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان کے تعاون سے ایک چھوٹا ٹریکٹر تیار کیا ہے۔ یہ ٹریکٹر 200سی سی کے پیٹرول انجن سے چلتا ہے ۔ انجینئر ڈاکٹر عمیر سلطان کی قیادت میں مکمل ہونے والےجدید ٹریکٹر کی لاگت کم اور مرمت و دیکھ بھال میں آسانی ہے۔ اس کا انجن موٹر سائیکلوں اور رکشوں میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔