ملتان (سٹاف رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی خالد جاوید نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کیے بغیر ہم ملک وقوم کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کر سکتے۔ یہ بات انہوں نے چک نمبر 141ٹین آر جہانیاں میں الفاءفاونڈیشن سکول کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی معروف کاروباری شخصیت طارق حسین مرحوم نے اس ادارے کی عمارت کی بنیاد رکھی اور آج یہاں با قاعدہ تعلیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔