راولپنڈی (ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) ای او بی آئی نے واجبات کی عدم ادائیگی پرگلریز میں واقع نجی سکول کو سیل کر دیا جبکہ ال پاکستان پرائیوٹ سکولز مینجمنٹ ایوسی ایشن کے راہنماوں ابرار احمد اور دیگر نے الزام عائد کیا کہ خاتون پرنسپل کو موقع پر ہراساں کیا گیاا ور مبینہ طور پر رشوت طلب کی گئی۔ جنگ نے اس سلسلہ میں ای او بی آئی کے ریجنل ڈائریکٹر ناصر محمود سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس الزام کو بےہودہ قرار دیا اور بتایا کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ یہ ادارے نہ تو کم سے کم اجرت پر عمل درآمد کرتے ہیں اور نہ ملازمین کی رقم جمع کراتے ہیں ۔