• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پروپیگنڈہ بے بنیاد نکلا، اسلام آباد ،لاہور ایئر پورٹس مکمل آپریشنل

اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد)پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارت کے اس پروپیگنڈے کو گمراہ کن قرار دیا ہے جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد اور لاہور کے ایئرپورٹ آپریشنل نہیں رہے اور دنوں شہروں کے درمیان فضائی حدود پروازوں کیلئے بند ہو گئی ہیں۔ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے ترجمان سیف اللہ نے جنگ کوبتایا کہ اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ کے درمیان پروازیں عرصہ دراز سے بند ہیں کیونکہ موٹر وے بننے کے بعد مسافر اپنی گاڑیوں میں تین ساڑھے تین گھنٹے میں آتے جاتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ آپریشنل ہے اور 28اپریل کو لاہور ایئرپورٹ سے سعودی عرب کی SV 739جدہ کیلئے پرواز کر کے گئی۔جزیرہ ایئرلائن کی پرواز J9 502کویت کیلئے محو پرواز ہوئی ،قطر ایئربیس کی پرواز QR 621پیر کو دوحہ روانہ ہوئی ،فلائی ناس کی پرواز XY 848سعودی عرب کے شہر دمام کیلئے اور ایمرٹ کی پرواز EK 623دبئی روانہ ہو ئی۔ سعودی فلائی ناس کی دوسری پرواز XY 318لاہور سے ریاض روانہ ہوئی۔ ادھر اسلام آباد ایئرپورٹ بھی آپریشنل ہے جہاں سے 28اپریل کو پی آئی کی پرواز PK287 دوحہ اور پی کے 143العین ، ایئربلیو کی فلائٹ پی اے 210 ،السعودیہ کی پرواز نمبر SV727جدہ اور ایمریٹس کی پرواز EK615پیر کو دبئی کے لئے محوپرواز ہوئیں۔

اہم خبریں سے مزید