• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 تا 36 گھنٹے حملے کا خطرہ، مستند اطلاعات ہیں بھارت فوجی کارراوئی کا ارادہ رکھتا ہے، وزیر اطلاعات، پوری طاقت سے دفاع کریں گے، وزیراعظم

اسلام آباد/نئی دہلی (ایجنسیاں)پاکستان اور انڈیا کے مابین کنٹرول لائن پر فائرنگ کا سلسلہ پانچویں روزبھی جاری رہاجبکہ وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس مستند انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ اگلے24سے 36 گھنٹو ں میں پہلگام واقعہ سے جڑے بے بنیاد اور خود ساختہ الزامات کو بنیاد بنا کر بھارت پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے‘ ادھروزیراعظم نریندر مودی کاکہنا ہے کہ پہلگام حملے کے ردعمل میں طریقہ کار، اہداف اور وقت کا تعین کرنے میں بھارتی مسلح افواج کو مکمل آپریشنل آزادی ہے۔ بھارتی خبررساں اداروں کے مطابق مودی نے کہا ہے کہ پہلگام میں حملے کے بعد مسلح افواج کو کارروائی کامکمل اختیار دیدیاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج انڈیا کے ردعمل کے لیے طریقہ کار، اہداف اور وقت کا تعین کریں گی۔انہوںنے یہ بیان ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے موقع پر دیا جس میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال سمیت تینوں سروسز کے سربراہان موجود تھے۔مودی نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے قوم متحد ہے اورانہیں مسلح افواج کی پیشہ ورانہ قابلیت پر مکمل اعتماد ہے۔

kk


اہم خبریں سے مزید