• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلگام حملہ، مقبوضہ کشمیر میں امن کا بیانیہ پاش پاش ہوگیا

کراچی(نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے نے مقبوضہ وادی میں امن کےبیانئے کو پاش پاش کردیا ہے، نئی دہلی کا کہنا تھا کہ خطے میں معمول کی زندگی لوٹ آئی ہے، لیکن سیاحوں کے خلاف مہلک تشدد ظاہر کرتا ہے کہ اسے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔فارن پالیسی نامی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت نے ماضی کے مقابلے میں مقبوضہ کشمیر میں بڑی حد تک شورش پر قابو پانے کا دعویٰ کیا تھا تاہم پہلگام حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی چنگاریاں تقریباً 30 سال بعد بھی سلگ رہی ہیں جب وادی کو اسی طرز کے حملوں کی شدت کا سامنا تھا ۔
اہم خبریں سے مزید