کراچی (نیوزڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کو چینی خلائی صلاحیتوں تک رسائی حاصل ہے۔ بھارتی افواج کو فوجی مقاصد کےلیے مخصوص سیٹلائٹ سسٹم کی ضرورت ہے پہلگام واقعہ اس امر کی یاددہانی ہے کہ بھارت کو اپنی خلائی نگرانی کے نیٹ ورک کو ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ اسرو اور دیگر اسٹیک ہولڈرزکو چاہیے کہ وہ خلائی نگرانی کے پروگراموں کو ترجیحی صورت دیں۔