• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض احمد فیض اور اقبال بانو کی AI کے ذریعہ شاہکار ڈاکیومنٹری تیار

کراچی (اسد ابن حسن) فیض احمد فیض کی مشہور غزل ’’ہم دیکھیں گے، لازم ہے ہم بھی دیکھیں گے‘‘ کی تھیم کو مد نظر رکھتے ہوئے مشہور غزل گائک اقبال بانو اس غزل کی گائیکی کو شامل کر کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے فیض احمد فیض کی سوانح عمری کی ایک شاہکار اور بہترین ڈاکیومنٹری تیار کی گئی ہے۔ 12منٹ اور 32سیکنڈ پر محیط اس ڈاکیومنٹری میں فیض کا بچپن، نوجوانی، جوانی اور ادھیڑ عمری کی شکلیں ہو بہو ان سے مشابہہ ہیں۔ ویڈیو میں انکی بچپن کی تعلیم و تربیت، جوانی کی لاہور میں تعلیم، غیر منقسم ہندوستان میں فوج میں بھرتی اور پھر پاکستان ٹائمز کے بطور ایڈیٹر کی تصویر کشی انہی کے مشابہہ انداز میں کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید