• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کیلئے احترام کا ویسا جواب نہیں ملا، جاوید اختر

کراچی (نیوز ڈیسک) معروف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے حال ہی میں پاک-بھارت فنکاروں کے تبادلوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا ہے اور انہیں بے پناہ عزت دی ہے، لیکن پاکستان کی جانب سے اس کا ویسا جواب نہیں ملا۔ انہوں نے ماضی کے کئی نامور پاکستانی فنکاروں جیسے نصرت فتح علی خان، مہدی حسن، غلام علی اور نور جہاں کا ذکر کیا جنہیں بھارت میں زبردست پذیرائی ملی۔ انہوں نے فیض احمد فیض کا بھی حوالہ دیا جنہیں ہندوستان میں ایک سربراہ مملکت کی طرح عزت دی گئی۔تاہم، جاوید اختر نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان نے کبھی بھی بھارتی فنکاروں کو اسی طرح کا احترام نہیں دیا۔ انہوں نے ملکہ ترنم لتا منگیشکر کی مثال دی کہ انہیں پاکستان میں کتنی محبت ملی لیکن ان کا وہاں کبھی کوئی کنسرٹ نہیں ہوا۔
اہم خبریں سے مزید