• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں مراکش پارلیمنٹ کی تقریب

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) رباط میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں مراکش کی پارلیمنٹ کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے وفد کا صدر ہاؤس آف کونسلرز آف مراکش، محمد ولد راشد کی جانب سے منعقدہ ظہرانے میں شرکت کی۔ ظہرانہ ساؤتھ پارلیمانی ڈائیلاگ فورم میں شرکت کرنے والے 31 ممالک کے وفود کے اعزاز میں دیا گیا تھا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی سے سینیٹر دوست علی جیسر، مسلم لیگ (ن) سے سینیٹر سعدیہ عباسی اور متحدہ قومی موومنٹ سے سینیٹر خالدہ عطیب شامل تھیں۔تقریب میں پاکستان اور مراکش کے درمیان مضبوط تعلقات اور بین الاقوامی تعاون و سفارت کاری کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کیاگیا۔
اہم خبریں سے مزید