• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

OICCI نے بجٹ 2025-26 کیلئے سفارشات پیش کردیں

کراچی (سہیل افضل / اسٹاف رپورٹر) اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI) نے ٹیکس بنیاد کو پائیدار طریقے سے بڑھانے کیلئے زراعت، ریئل اسٹیٹ، ہول سیل ،ریٹیل ٹریڈ جیسے روایتی طورپر کم ٹیکس دینے والے شعبوں کو باقاعدہ ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز پیش کر دی ، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے پالیسیوں کا تسلسل اور شفافیت ضروری ہے، ٹیکس چھوٹ کیلئے آمدنی کی حد سالانہ 12 لاکھ روپے کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔او سی سی آئی نے سفارش کی کہ اشیا پر سیلز ٹیکس18سے کم کرکے فوری 17 فیصد کیا جائے جبکہ سیلز ٹیکس کو ایک فیصد سالانہ کم کرکے علاقائی اوسط کے برابر 15فیصد کیاجائے،تفصیلات کے مطابق اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی بجٹ 2025-26 کیلئے اپنی سفارشات میں ٹیکس بیس کی توسیع، کمپلائنس کی تعمیل، سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے اور ایف بی آر کے ریونیومیں اضافہ کیلئے ایک جامع ٹیکس اصلاحات کا روڈ میپ پیش کر دیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید