• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر کی امریکی قونصل جنرل سے ملاقات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امریکا سے آئے ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر نے منگل کو کراچی میں امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربم اور دیگر سینئر حکام سے ملاقات کی اور امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت، اقتصادی تعاون اور پائیدار شراکت داری کے فروغ کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال ، ملاقات میںپاک امریکہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم" کے امریکا میں انعقاد اور مستقبل میں حکومتی تجارتی وفود کی میزبانی کے امور پر حکمت عملی تشکیل دی گئی، ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر محمد سعید شیخ کا کہنا ہے کہ ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کی قیادت میں امریکا سے دو طرفہ تجارتی روابط کو فروغ دینے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے ،امریکن قونصل جنرل ،اقتصادی امور کے سربراہ کیون فیوری، ڈائریکٹر پبلک انگیجمنٹ ٹونی جونز، اور یو ایس کمرشل سروس کے کمرشل اسپیشلسٹ تشفین مہدی کے ساتھ گفتگو کا مرکز دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بناناتھا ،ہماری تجاویز کو امریکن حکام نے سراہا۔اس موقع پر امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربم اور کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے سینئر حکام نے ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن اور اس کی شراکتی تنظیموں الائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف اور ہیلپنگ ہینڈز فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ کی خدمات کو سراہا گیا، جن میں سیلاب متاثرین کی امداد، ماحولیاتی اقدامات، پاکستانی طلبا کے لیے وظائف اور تجارتی وفود کی میزبانی شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید