کراچی( اسٹاف رپورٹر )وائس چیئرمین سندھ بار کونسل شفقت رحیم راجپوت اور سینئر وکیل حیدر امام رضوی ایڈووکیٹ سمیت 23اراکین سندھ بار کونسل نے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل اور سیکریٹری سندھ بار کونسل کی جانب سے قرار دادوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا ہے جن میں دریائے سندھ کے نظام پر چھ نہروں کی تعمیر کے منصوبے کے خلاف وکلا اور سول سائٹی سے پرامن احتجاج ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وائس چیئرمین سندھ بار کونسل شفقت رحیم راجپوت اور حیدر امام رضوی نے وضاحت کے ساتھ کہا ہے کہ سندھ بار کونسل کا کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا اور نہ ہی ایسی کوئی قرار داد زیر غور لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ دریائے سندھ کے نظام پر چھ نہروں کی تعمیر اور کارپوریٹ فارمنگ کے لئے ریاستی زمینوں کی الاٹمنٹ ایک سنگین معاملہ ہے۔