• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی الاٹمنٹس کا الزام، سی ڈی اے کے 5 افسران گرفتار

اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس کے الزام میں سی ڈی اے کے 5 افسران گرفتار کرلیا گیا ہے، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے الزامات کی تحقیقات کے بعد کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث سی ڈی اے افسران اصغر علی، راجہ شعیب ملال، تیمور احمد، عنایت اللہ اور آفتاب احمد کو گرفتار کیا ، ملزمان سی ڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر فائز تھے ملزمان کی گرفتاری اسپیشل جج سینٹرل ٹو اسلام آباد کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر عمل میں لائی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید